Tuesday 13 December 2011

Pakistan Homeopathic Medical Association

پاکستان ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن
تعارف
پاکستان ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن کا قیام 1975ءمیں لایا گیا اور اسکی باقاعدہ رجسٹریشن 1976ءمیں سوسائٹیز ایکٹ 1860ءکے تحت کروائی گئی۔ اس وقت تک ملک بھر میں ایک صد سے زائد ہومیوپیتھک تنظیمیں مصروف عمل تھیں۔ ہومیوپیتھک اکابرین نے انکے ادغام کے بعد پاکستان ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن کی داغ بیل ڈالی۔
ڈاکٹر محبوب عالم قریشی اسکے پہلے صدر اور ڈاکٹر جاوید اعوان جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔
ڈاکٹر محبوب عالم قریشی کے انتقال کے بعد ڈاکٹر یعقوب مرزا (کراچی) صدر منتخب ہوئے اور انکے انتقال کے بعد ڈاکٹر فاروق اسماعیل (حیدر آباد) صدر بنے جبکہ  پنجاب کے پہلے صدر ڈاکٹر محمد صدیق اعوان اور پھر انکے بعد پروفیسر ڈاکٹر حاجی احمد حسین صاحب صدر منتخب ہوئے اور انکے انتقال کے بعد ڈاکٹر گلزار کیانی صدر بنے۔
گزشتہ 35 سال سے یہ تنظیم ہومیوپیتھک سائنس کی ترویج و ترقی ہومیوپیتھک ڈاکٹروں، کالجوں اور ہومیوپیتھک طلبہ و طالبات کے حقوق کی ترقی کیلئے مصروف عمل ہے۔ آج تک ہومیوپیتھی کی ترقی کیلئے جو بھی اقدامات ہوئے اسکا سہرا صرف
پاکستان ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن  کے سر ہے ۔
آئیے اور اپنے بھرپور تعاون سے اسے مزید مضبوط بنائیں۔